سوات ایکسپریس پر تیز رفتار وین مسافر بس سے ٹکرا گئی، 16 افراد جاں بحق
مردان کے قریب سوات موٹروے پر اسماعیلہ انٹرچینج کے نزدیک فلائنگ کوچ اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 16 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
حکام کے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے۔
ریسکیو حکام کےمطابق بس سڑک کنارےکھڑی تھی کہ پیچھے سےآنے والی وین تیز رفتاری کے باعث اس سے جا ٹکرائی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ بس کراچی سے بونیر جارہی تھی جبکہ وین راولپنڈی سے دیر کی جانب رواں تھی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ مسافر بس کراچی سے بونیر جا رہی تھی جبکہ پیچھے سے آکر ٹکرانے والی وین پنڈی سے دیر جا رہی تھی۔