40 اور 25 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کا اعلان: کروڑوں روپے انعام جیتنے والے نمبرز سامنے آگئے

پشاور اور مظفرآباد میں ہونے والی قرعہ اندازی میں متعدد خوش نصیب بانڈ ہولڈرز کروڑ پتی بن گئے
شائع 10 جون 2026 08:19pm

وفاقی وزارتِ خزانہ کے ماتحت ادارے نیشنل سیونگز (قومی بچت) کی جانب سے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔

بدھ کے روز پشاور اور مظفرآباد میں ہونے والے لکی ڈراز میں کئی خوش نصیب افراد کروڑوں روپے جب کہ سیکڑوں افراد لاکھوں روپے کے حق دار قرار پائے ہیں۔

40 ہزار روپے کے لکی ڈرا کے نتائج

40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ نتائج کے مطابق بانڈ نمبر 810678 نے 8 کروڑ روپے کا پہلا انعام جیت لیا ہے۔

دوسرے انعام کے لیے تین بانڈ نمبرز کامیاب قرار پائے جن میں 159467، 855955 اور 954286 شامل ہیں۔ ان میں سے ہر ایک بانڈ ہولڈر کو 3 کروڑ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔

اس کے علاوہ 660 خوش نصیب افراد فی کس 5 لاکھ روپے کا تیسرا انعام جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ کامیاب ہونے فی کس والے تمام بانڈ نمبرز کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

25 ہزار روپے کے لکی ڈرا کے نتائج

25 ہزار روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈ (ڈرا نمبر 22) کی قرعہ اندازی بدھ کے روز پشاور میں منعقد ہوئی۔

نتائج کے مطابق بانڈ نمبر 009663 اور 845124 نے 3،3 کروڑ روپے کا پہلا انعام حاصل کیا۔

دوسرے انعام کے لیے پانچ بانڈ نمبرز کامیاب قرار پائے جن میں 187375، 216012، 583887، 747225 اور 763842 شامل ہیں۔ ان میں سے ہر ایک بانڈ ہولڈر کو ایک کروڑ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔

حکام کے مطابق 700 خوش نصیب افراد کو 3 لاکھ روپے فی کس کا تیسرا انعام بھی دیا جائے گا۔ تیسرے انعام کے لیے کامیاب ہونے والے تمام بانڈ نمبرز کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

Read Comments