فیفا ورلڈ کپ 2026: افتتاحی میچ میں 3 ریڈ کارڈز، میکسیکو کی جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست

ارجنٹینا دفاعی چیمپئن کے طور پر ٹورنامنٹ میں شریک ہے۔
شائع 12 جون 2026 02:08am

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پہلا میچ آج میزبان میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان میکسیکو سٹی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان میں شائقین یہ مقابلہ رات کے وقت براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے 23ویں ایڈیشن کا افتتاحی مقابلہ میزبان ملک میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں سے عالمی فٹبال کے سب سے بڑے ایونٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

میچ میکسیکو کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، جو پاکستان کے وقت کے مطابق رات 12 بجے ہوگا۔ اس اہم مقابلے پر دنیا بھر کے شائقین کی نظریں مرکوز ہیں۔

میزبان میکسیکو اپنی ہوم گراؤنڈ برتری کے ساتھ میدان میں اترے گا، جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم اپ سیٹ کرنے کی کوشش کرے گی۔ یہ افتتاحی میچ پورے ٹورنامنٹ کی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ مقابلہ میکسیکو سٹی کے مشہور اسٹیڈیم ایسٹادیو آزٹیکا میں منعقد ہو رہا ہے، جہاں ہزاروں شائقین کی موجودگی میں ایونٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

دیگر میزبان ممالک کینیڈا اور امریکا اپنی مہم کا آغاز بالترتیب جمعہ اور ہفتہ کو کریں گے، جہاں ان کے میچز سے قبل بھی افتتاحی تقریبات منعقد ہوں گی۔

ارجنٹینا دفاعی چیمپئن کے طور پر ٹورنامنٹ میں شریک ہے۔ اس نے قطر 2022 میں ٹائٹل جیتا تھا اور اپنے پہلے میچ میں الجزائر کا سامنا کرے گا۔

Read Comments