سونے کی قیمت میں آج بھی ریکارڈ توڑ اضافہ، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

عالمی مارکیٹ میں سونا 108 ڈالر فی اونس مہنگا ہوکر 4 ہزار 327 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا
شائع 15 جون 2026 02:08pm

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار روپے کی سطح عبور کر گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 720 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 230 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 509 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی بازار میں سونا 108 ڈالر فی اونس مہنگا ہوکر 4 ہزار 327 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جو حالیہ دنوں کی بلند ترین سطح قرار دی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے باعث ملک میں سونے کے نرخ نئی بلندیاں چھو رہے ہیں۔

Read Comments