ایرانی صدر کا منگل کو دورۂ پاکستان کا امکان

ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت کے بعد یہ ایرانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورۂ ہوگا
شائع 22 جون 2026 02:32pm

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا منگل کے روز پاکستان کا ایک روزہ دورے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت کے بعد یہ ایرانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورۂ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں امن مذاکرات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران امریکا جنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے ادا کیے گئے کردار اور سفارتی کوششوں پر اظہارِ تشکر کے لیے ایرانی صدر پاکستان کا دورۂ کر رہے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے ایرانی صدر کے دورے سے متعلق پاکستان یا ایران کا سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان سے قبل سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات ہوئے جہاں بات چیت کا پہلا دور کامیابی سے پورا ہوا۔

اس اجلاس کو ’لیک لوسرن سمٹ‘ کا نام دیا گیا تھا، جس میں امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے بڑے لیڈروں نے بات چیت کی اور خطے میں جاری کشیدگی اور لڑائی کو ختم کرنے کے لیے کئی بڑے فیصلے کیے گئے۔

Read Comments