سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار روپے سے زائد سستا
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے بعد سونا کئی ہزار روپے نیچے آ گیا
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان میں منگل کے روز 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 360 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 575 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ سونا 10 ہزار 400 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے سطح آ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 104 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 98 ڈالر تک آ گئی ہے۔
Read Comments
