کراچی: یونیورسٹی روڈ پر شدید فائرنگ اور دھماکے کی آواز سنی گئی
کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر موسمیات چورنگی کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کر دی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکے کے بعد مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ایمبولینسیں بھی جائے وقوع پر موجود ہے۔
تاحال دھماکے اور فائرنگ کی نوعیت، جانی یا مالی نقصان اور واقعے کی وجوہات کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جب کہ حکام مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔
واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رابطہ کر کے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی نوعیت کا فوری تعین کیا جائے اور پولیس تمام ضروری اقدامات کرتے ہوئے صورتِ حال کو جلد از جلد قابو میں لائے۔
خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔