بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، مزید 7 دہشتگرد ہلاک، تعداد 102 ہوگئی

سیکیورٹی فورسز نے پہاڑی علاقوں میں چھپے دہشتگردوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا
شائع 12 جولائ 2026 09:41am

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ”شعبان“ کامیابی سے جاری ہے۔ تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں مزید 7 خارجی دہشت گرد مارے گئے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 64 ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ آپریشن میں مزید 7 خارجی دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جو مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 64 خارجی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران اب تک مجموعی طور پر 102 خارجی دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشنز مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے جائیں گے۔

Read Comments