خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمتیں نیچے آ گئیں

مقامی سطح پر قیمتوں میں اس کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں کا گرنا ہے۔
شائع 29 جولائ 2026 02:50pm

مقامی اور عالمی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے، جس کے باعث فی تولہ اور دس گرام سونے کے نرخ نیچے آگئے ہیں۔

صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت چار لاکھ 26 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اب وہ تین لاکھ 65 ہزار 600 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

مقامی سطح پر قیمتوں میں اس کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں کا گرنا ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر اس کی نئی قیمت 4040 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

بازار کے ماہرین اور صرافہ نمائندوں کا کہنا ہے کہ ”عالمی سطح پر معاشی تبدیلیوں اور بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کا نیچے آنا مقامی سطح پر سونے کے نرخوں پر اثر انداز ہوا ہے“۔

Read Comments