خریداروں کے لیے بُری خبر ، سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 373 ڈالر ہوگئی
شائع 11 اگست 2026 03:26pm

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 62 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 965 روپے فی تولہ ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 373 ڈالر ہوگئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات خریدنے والے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ صرافہ بازار سے وابستہ تاجروں کے مطابق بلند قیمتوں کے باعث سونے کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے اور بیشتر خریدار صرف ضرورت کے تحت ہی خریداری کر رہے ہیں۔

Read Comments