Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
چکن کلب سینڈوچ
:اجزاء
ڈبل روٹی کے سلائس 6 سے 8 عدد
چکن 200 گرام لمبائی میں کٹی ہوئی
مایونیز ½ کپ
انڈے 2 عدد
چیز حسب ضرورت
کیچپ 1 کپ
نمک حسب ضرورت
کٹی لال مرچ ½ چائے کا چمچ
کٹی کالی مرچ ½ چائے کا چمچ
تیل 2 کھانے کے چمچ
لہسن پیسٹ ½ چائے کا چمچ
:ترکیب
٭ ایک پین میں تیل ڈالیں اور اس میں لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ہلکا سا فرائی کرلیں، اب اس میں چکن ، نمک، لال کٹی مرچ، کالی کٹی مرچ شامل کرکے اچھی طرح پکالیں۔
٭ ایک الگ پیالے میں انڈے لیں اور اس میں نمک شامل کرکے اچھی طرح پھنیٹ لیں اور آملیٹ بنالیں۔
٭ اب ڈبل روٹی کے سلائس کو پین میں گرم کریں اور ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ دیں۔
٭ ڈبل روٹی کے سلائس پر کیچپ لگائیں، اس پر آملیٹ رکھیں ، چکن کے ٹکڑے رکھیں، چیز کے سلائس اور مایونیز ڈال کے ایک اور ڈبل روٹی کا سلائس اس کے اوپر رکھ دیں۔
آپ کے مزیدار چکن کلب سینڈوچ تیار ہیں۔