سندھ سے نکلنے والی گیس پر پہلا حق  صوبے کا ہے،وفاقی وزیر پٹرولیم

شائع 24 دسمبر 2016 07:46am

سانگھڑ:وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی  کا کہنا ہے کہ سندھ سے نکلنے والی گیس پر پہلا حق  صوبے کا ہے۔

 توانائی کا مسئلہ حل کیے بغیر ترقی ممکن نہیں 2018 تک  ملک سے لوڈ شیڈنگ  کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے  ضلع سانگھڑ میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے  گمبٹ ساؤتھ بلاک میں  یومیہ پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس پروسیسنگ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں  نے کہا کہ صوبے میں جہاں بھی  گیس کی ضرورت ہوگی  فراہم کی جائے گی۔

 شاہد خاقان عباسی  نے کہا کہ موجودہ حکومت توانائی  کےبحران کے حل کیلئے  سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

Read Comments