سندھ سے نکلنے والی گیس پر پہلا حق صوبے کا ہے،وفاقی وزیر پٹرولیم
فائل فوٹوسانگھڑ:وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سندھ سے نکلنے والی گیس پر پہلا حق صوبے کا ہے۔
توانائی کا مسئلہ حل کیے بغیر ترقی ممکن نہیں 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے ضلع سانگھڑ میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے گمبٹ ساؤتھ بلاک میں یومیہ پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس پروسیسنگ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبے میں جہاں بھی گیس کی ضرورت ہوگی فراہم کی جائے گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت توانائی کےبحران کے حل کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔