قائد اعظم کے وژن پر عمل کرکے پاکستان کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے:عمران خان

شائع 25 دسمبر 2016 06:56am

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ قائداعظم  محمد علی جناح بےغرض،دیانتدار اور باہمت لیڈر تھے ان کے وژن پر عمل کرکے پاکستان کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےٹوئٹر پر  اپنے ایک پیغام میں  کہا ہے کہ قائداعظم بےغرض،دیانتدار اور باہمت لیڈرتھے ان کے وژن پرعمل کرکے ہی  پاکستان کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف قائداعظم کےوژن کو آگے لے جانے کیلئے پرعزم ہے۔

Read Comments