Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت یہودیوں کی نمائند ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر طنز کے نشتر چلائے اور کہا کہ عمران خان کو نہیں پتہ خیبر پختونخوا کی تہذیب پرحملہ ہورہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں یہودیوں کی نمائندگی کررہی ہے۔
پہلے جلسے میں اپنے خطاب میں پی ٹی آئی چیف عمران خان نے بھی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید کی تھی اور کہا کہ فضل الرحمان کو چاہیئے کہ وہ مولانا کا سابقہ اپنے نام سے ہٹادیں۔ انہوں نے فضل الرحمان کو نواز شریف کیساتھ کرپشن میں دست راست بھی قرار دیا تھا۔