کے پی حکومت یہودیوں کی نمائندگی کرتی ہے، فضل الرحمان

شائع 28 دسمبر 2016 02:49pm
File Photo File Photo

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت یہودیوں کی نمائند ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر طنز کے نشتر چلائے اور کہا کہ عمران خان کو نہیں پتہ خیبر پختونخوا کی تہذیب پرحملہ ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں یہودیوں کی نمائندگی کررہی ہے۔

پہلے جلسے میں اپنے خطاب میں پی ٹی آئی چیف عمران خان نے بھی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید کی تھی اور کہا کہ فضل الرحمان کو چاہیئے کہ وہ مولانا کا سابقہ اپنے نام سے ہٹادیں۔ انہوں نے فضل الرحمان کو نواز شریف کیساتھ کرپشن میں دست راست بھی قرار دیا تھا۔