رحیم یار خان: محکمہ انسداد دہشت گردی کے دفتر پر خود کش دھماکہ

شائع 30 دسمبر 2016 10:49am

رحیم یار خان: محکمہ انسداد دہشت گردی کے دفتر پر خود کش حملے  میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ  قریبی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

انچارج سی ٹی ڈی  نے بتایا کہ حملے کے وقت تمام اہلکار نماز جمعہ کی ادائیگی کےلیےگئے ہوئے تھے۔

زخمی ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Read Comments