Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا آج بیرون ملک روانگی کا امکان ہے،سابق صدر طبی معائنہ کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے۔
روانگی سے قبل آصف زرداری نواب شاہ سے بھٹ شاہ جائیں گے جہاں وہ صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزارپر حاضری دیں گے۔
اس کے بعد بھٹ شاہ سے سہون شریف جائیں گے اورحضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دیں گے۔