آصف زرداری کا آج بیرون ملک روانگی کا امکان

شائع 31 دسمبر 2016 05:10am
شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری-فائل فوٹو شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری-فائل فوٹو

کراچی:پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا آج بیرون ملک روانگی کا امکان ہے،سابق صدر طبی معائنہ کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے۔

روانگی سے قبل آصف زرداری نواب شاہ سے بھٹ شاہ جائیں گے جہاں وہ صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزارپر حاضری دیں گے۔

اس کے بعد  بھٹ شاہ سے سہون شریف  جائیں گے اورحضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر  حاضری دیں گے۔