گوجرانوالہ:زہریلی شراب پینے سے 4افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 02 جنوری 2017 08:01am

گوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں زہریلی شراب پینے سے 4افراد ہلاک ہوگئے۔

گوجرانوالہ میں تھانہ صدر کے علاقے تھیڑی سانسی میں صبابن بنانے والی فیکٹری میں موجود 6افراد نے نیوایئرنائٹ پرشراب پی لی۔جس کے بعد ان کی حالت غیرہوئی تو انھیں فوری طورپراسپتال پہنچایا گیا۔

اسپتال پہنچنے کے بعد شہباز،وکیل،کیف اورمنیر دوران علاج دم توڑ گئےجبکہ 2افراد کو تشویشناک حالت میں لاہورمنتقل کردیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 2افراد بھی شامل ہیں ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شراب کی سر عام فروخت کی جارہی ہےجبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Read Comments