گوجرانوالہ:زہریلی شراب پینے سے 4افراد ہلاک
فائل فوٹوگوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں زہریلی شراب پینے سے 4افراد ہلاک ہوگئے۔
گوجرانوالہ میں تھانہ صدر کے علاقے تھیڑی سانسی میں صبابن بنانے والی فیکٹری میں موجود 6افراد نے نیوایئرنائٹ پرشراب پی لی۔جس کے بعد ان کی حالت غیرہوئی تو انھیں فوری طورپراسپتال پہنچایا گیا۔
اسپتال پہنچنے کے بعد شہباز،وکیل،کیف اورمنیر دوران علاج دم توڑ گئےجبکہ 2افراد کو تشویشناک حالت میں لاہورمنتقل کردیاگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ،مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 2افراد بھی شامل ہیں ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شراب کی سر عام فروخت کی جارہی ہےجبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔