اس تصویر میں کیا چیز غیر معمولی ہے؟

اپ ڈیٹ 30 اگست 2017 05:59am

اگر آپ خود کو ذہنی طور پر تیز سمجھتے ہیں اور کسی بھی پہیلی کو بہت تیزی سے حل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں ؟ اگر ہاں اوپر موجود تصویر کو چند سیکنڈز کے لیے دیکھیں اور غور کریں آپ کو اس میں کیا چیز غیرمعمولی نظر آرہی ہے؟

ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے مگر اس تصویر میں چھپی غیر معمولی چیز کو پکڑنے کی کوشش میں متعدد افراد نے اپنے سروں کو پکڑ لیا۔

کیا آپ اس گڑبڑ یا غیر معمولی چیز کو پکڑنے میں کامیاب ہوسکے؟

اگر نہیں تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں، تصویر کو غور سے دیکھیں اور اس میں موجود بچی نے ایک شیشہ پکڑا ہوا ہے جسے پہلی بار ریکھنے پر لگتا ہے کہ کوئی فریم ہے اور بچی کا سر اور ٹانگیں نظر آ رہی ہیں جبکہ  پیٹ غائب ہے، مگر غور سے دیکھنے پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ دراصل وہ فریم نہیں بلکہ ایک شیشہ ہے۔

 

Read Comments