Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کیا ایک سے زیادہ کائناتیں ہیں؟

شائع 27 دسمبر 2017 07:37am
سائنس

5

اس سوال کا جواب جاننے کیلئے آپ کو سب سے پہلے ملٹی ورز تھیوری یعنی کثیرالکائناتی نظریے کو سمجھنا ہوگا۔

ملٹی ورس وہ چیز ہے جو مختلف زاویوں سے سائنس دانوں اور ماہر نجومیات کیلئے ہمیشہ ایک معمہ رہی ہے۔  سمجھا جاتا ہے کہ علم طبیعات اور علم نجوم میں بہت سے مسائل ہیں جو صرف ایک سے زائد اور لاتعداد کائناتوں کی موجودگی میں ہی حل ہوسکتے ہیں۔

ان میں سے ایک کوانٹم پارٹیکل کا اپنی شکل تبدیل کرنا ہے۔ جب بھی کوئی کوانٹم پارٹیکل اپنی شکل کو تبدیل کرتا ہے تو اسے بیان کرنے کیلئے ہمارے علم طبیعات میں کوئی اصول یا قاعدہ نہیں ہے۔ تو پھر یہ ایسا کیوں کرتا ہے یا کس وجہ سے ایسا ہوتا ہے؟

لیکن اگر ایک سے زائد کائناتیں ہوں تو اس کو سمجھنا مشکل نہیں رہ پائے گا۔ سائنس دان جب کائنات میں جھانکتے ہیں تو صرف وہیں تک دیکھ پاتے ہیں جہاں تک ان کی نظر جاتی ہے۔ لیکن اس سے آگے کیا ہے؟ کیا وہاں ایک دوسری کائنات ہے؟ کیا وہاں اور بھی کوئی دنیا ہے؟

جب ہم کشش ثقل کو ان نظریات سے جوڑتے ہیں تو کشش ثقل سے جڑی ہماری کھوج اسٹرنگ تھیوری جیسی کائنات کی دوسری طاقتوں تک لے کر جاتی ہے اور ہم مختلف فرضی دائمینشنز کو کھوجنے میں لگ جاتے ہیں۔

تو اگر ان تمام چیزوں کو ٹھیک سے پرکھا جائے تو ممکن ہے کہ ایک سے زائد کائناتیں ہوں، یہ سننے میں اچھا لگتا ہے۔ لیکن اگر یہ سچ ہے تو ہماری کائنات ایک حادثے کے علاوہ اور کچھ نہیں رہے گی۔

ہمارے علم طبیعات میں ایسا کچھ بھی موجود نہیں جو ہمیں دوسری کائناتوں کے بارے میں آگاہ کرسکے۔ ہوسکتا ہے اور بھی دنیائیں ہوں ، اور بھی کائناتیں ہوں۔

لیکن آپ کیا سوچتے ہیں اور میں کیا سوچتا ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ قدرت کیا جانتی ہے وہ معنی رکھتا ہے، اور ہم قدرت کی سوچ تک کبھی نہیں پہنچ پائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div