Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

فیفا ورلڈ کپ2018: فائنل آج کھیلا جائے گا

شائع 15 جولائ 2018 02:52pm

macth

ماسکو:فیفا ورلڈ کپ 2018 کا فائنل فرانس اور کروشیا کی ٹیموں کےدرمیان آج کھیلا جائے گا۔

ٹرافی کے حصول کیلئے دونوں ٹیمیں  ماسکو میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کھیلا جائےگا۔

ماسکوکے لوزنیکی اسٹیڈیم میں ٹائٹل کے حصول کیلئے فرانس اور کروشیا ایری چوٹی کا زور لگائیں گی۔

لائیوایکشن پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

ورلڈ کپ 1998 کی چیمپئن فرانس نے سیمی فائنل میں بیلجیئم کو گھر بھیجا۔

پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے والی کروشیا نے انگلینڈ کے خواب چکنا چورکیے۔

پیرس کے نیوٹن نامی طوطے نے فرانس کی جیت کی پیش گوئی کردی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div