Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر،سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2019 09:11am
فائل فوٹو

لاہور:پاکستان میں کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر آگئی، سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان کے حوالے سے اجازت مل گئی۔

حکومتی مداخلت کام کرگئی،سری لنکا کرکٹ کے تحفظات دور ہوگئے،شیڈول کے مطابق پاکستان جائیں وزارت دفاع سے گرین سگنل مل گیا۔

 سیکریٹری سری لنکا کرکٹ موہن ڈی سلوا کہتے ہیں ہمیں اجازت مل چکی ہے، ٹیم شیڈول کےمطابق 24ستمبر کو کراچی پہنچے گی،ٹیم کے ہمراہ میں بھی پاکستان جاؤں گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز 27ستمبر سے شروع ہوگی،3ون ڈے کراچی اور 3ٹی 20لاہور میں ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div