63 اے کی تشریح پر عدالتی فیصلہ آئین کی روح سے متصادم ہے، ہماری درخواست ہے اس نظرثانی کی درخواست کو فُل کورٹ سنے، قانون سازی پارلیمان کا حق ہے لہٰذا اس میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے
سابق صدر آصف زرداری نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 2 وزرائے اعظم اور اہم شخصیات کی ایم کیوایم کے دفتر آمد ہوئی ہے، جس میں ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کی جانب سے ساتھ دینے کی درخواست کی تھی
متحدہ اپوزیشن کا اجلاس جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے۔
مولانا نے کہا کہ عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں رہے نا ان کے کے لیے دوبارہ نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے، ان کی جانب سےلہرایا گیا خط بھی جھوٹ ہے جس میں غیر ملکی مداخلت کےکوئی اثرات نہیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جمہوریت کے گلے پر چھرا پھیرا ہے، یہ مذہبی بننے کی کوشش کرتا ہے لیکن لفظ 'روحانیت' نہیں بول سکتا، آرمی چیف یا اسٹیبلشمنٹ اسے بطور وزیراعظم تسلیم نہ کرے کیونکہ اب وہ ملک کا وزیراعظم نہیں ہے۔