عمران خان نے کہا کہ تمام غریب اقوام میں ایک چیز مشترک ہےکہ صرف چھوٹے چورہی جیل جاتے ہیں، ہمارے ملک میں بڑے ڈاکو ایوانوں میں اور چھوٹے چور جیل جاتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف فوجی بوٹ دیکھتا ہے تو ایسی پالش کرتا ہے کہ اپنی شکل نظر آنے لگتی ہے، ادھر بھگوڑا، سزا یافتہ، جھوٹا اور بزدل لندن میں بیٹھا ہے، دونوں بھائی کان کھول کر سن لو، تمہارا وقت آگیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ آپ کی شکلوں کےساتھ لوٹا لکھا جائے گا، آپ کے بیٹے کی بیوی کہے گی تمہارا باپ لوٹا تھا، ایسے پیسے پر لعنت ہے،، نہ ہم کسی لوٹے کو خریدتے ہیں اور نہ معاف کرتے ہیں۔
عمران خان نے بتایا کہ میرے خلاف جو جو سازشیں ہوئیں، جو جو ملوث ہے، میں نے اس ویڈیو میں ایک ایک کا نام لیا ہے، ویڈیو اس لئے بنائی کہ اگر مجھے کچھ ہوگا تو عوام کو پتہ چلے کس نے باہر اور کس نے ملک میں بیٹھ کر سازش کی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک ایک سازشی میر جعفر کی شکل میرے دل پر لکھی ہے اس لئے چیف جسٹس پاکستان سے کہتا ہوں کہ صدر نے جو خط لکھا اس پر کمیشن بنا کر اوپن کورٹ میں سماعت کرائیں.
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج بیٹھ چکی ہے جس کے پیشِ نظر ڈالر17 مئی تک 200 روپے تک چلا جائے گا، امریکیوں نے سمجھا تھا بوٹ پالش کرنے والا حالات سنبھال لے گا۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے 80 ہزار سے زائد لوگ امریکا کی جنگ میں قربان ہوئے، مشرف کو امریکا سے حکم آیا کہ جنگ میں شریک نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے لیکن بد قسمتی سے ہمارے اُس وقت کے سربراہ نے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ڈان لیکس میں نواز شریف نے کہا میں تو بھارت سے دوستی کرنا چاہتا ہوں فوج نہیں کرنا چاہتی، کبھی نواز اور شہباز کے منہ سے کشمیر کی بات نہیں نکلی لیکن میرے دور میں مودی کو فوج کے خلاف بات کرنے کی جرات نہیں تھی۔
پی ٹی آئی نے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے گریٹر اقبال پارک میں میدان سجا لیا ہے، کرسیاں لگ گئیں اور سٹیج بھی بن گیا مگر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارک کے دروازے بند ہیں۔
حکمران جماعت کے بھر پور پاور شو کیلئے میدان سج گیا، ملک بھر سے قافلوں کی آمد جاری ہے،
تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے اور اسٹیج سجادیا گیا۔