Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 45ویں دن بھی برقرار

شائع 18 ستمبر 2019 11:21am
فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیاں 45ویں روز بھی برقرار ہیں دوائیں اور خوراک ختم ہوگئیں۔لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ گھر گھر تلاشی کے نام پر گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔بدترین تشدد معمول بن گیا۔

دنیا کی سب سے بڑی جیل  مقبوضہ کشمیر میں مودی  سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار۔

 کرفیو 45ویں روز میں  داخل ہوگیا۔  فوجی چھاؤنی  بنی وادی میں زندگی کا پہیہ  جام ہے۔

مقبوضہ وادی میں  گھرگھر تلاشی کے  نام پر گرفتاریوں کا عمل بھی  جاری ہے۔ نوجوانوں اور بچوں  کو اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

 کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے  رابطہ اب بھی منقطع ہے۔

 وادی میں مواصلاتی نظام تاحال  بند ہے۔ میڈیا بلیک آؤٹ ہے۔

مودی سرکار کشمیریوں کی زندگی مشکل سے مشکل  ترین بنارہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div