ہوٹل کے کمروں میں موجود 5 غلیظ ترین اشیاء

شائع 09 جون 2018 06:14am

Untitled-2

ہوٹلوں میں عارضی قیام کرنے والے ہزاروں مسافر ہوٹل سے جاتے ہوئے اپنے پیچھے جراثیم بھی کمرے میں چھوڑ جاتے ہیں، جنہیں ہوٹل کا عملہ اچھی طرح صاف نہیں کرتا۔ یہ صرف ہمارے جسم کا دفاعی نظام  ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر جراثیم ہمارے جسمانی نظام پہ اثرانداز نہیں ہو پاتے اور ہم نقصان سے محفوظ رہتے ہیں۔ لیکن اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چند اشیاء سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے جو ہوٹل کے کمروں میں عموماً جراثیموں کا گڑھ بنی ہوتی ہیں۔

1۔ ٹی وی ریموٹ کنٹرول

Image result for dirty tv remote

 ٹی وی ریموٹ کنٹرول ایک ایسی چیز ہے جسے بلامبالغہ تقریباً ہر دوسرا تیسرا مسافر استعمال کرتا ہے۔ ہر نیا آنے والا مسافر اپنے کمرے کے پچھلے مسافر کی طرح جراثیموں کا تحفہ ریموٹ کنٹرول پہ ثبت کر جاتا ہے۔ عموماً ہوٹل کا عملہ ٹی وی ریموٹ کنٹرول جیسی معمولی شے کو صفائی کے دوران نظرانداز کر دیتا ہے۔ لہذا مہمان حضرات کو خود ہی اس سلسلے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

2۔ بستر پر موجود تکیے

Image result for pillows and blanket in hotel room

اگرچہ ہوٹل کا عملہ روزانہ بستر کی چادریں تبدیل کرتا ہے، لیکن ان کے پاس اتنا وقت بہرحال نہیں ہوتا کہ وہ نئے مہمانوں کی آمد پر تکیے بھی تبدیل کرتے پھریں۔ سوتے وقت لوگوں کے جسم کی چکنائی بستر خصوصاً تکیوں پر پھیل جاتی ہے۔ اس طرح یہ بیکٹیریا و دیگر جراثیموں کا گڑھ بن جاتے ہیں۔لہذا ضروری ہے کہ تکیے بستر کی چادر کے نیچے رکھے جائیں۔

3۔ پینے کے گلاس

Image result for water glass in hotel room

زیادہ تر ہوٹل مسافروں کے لیے پینے والے گلاس کمرے میں رکھتے ہیں ۔لیکن اگر یہ گلاس غسل خانے سے لائے جاتے ہیں تو ضروری ہے کہ پہلے انہیں اچھی طرح سے دھو لیا جائے کیونکہ غسل خانے میں ٹوائلٹ فلشنگ کے دوران اردگرد کی سطح پر بیکٹیریا پھیل جاتے ہیں خصوصاً فلش ہینڈل، غسل خانے و ٹوائلٹ کی دیواروں وغیرہ پر۔ اس کے علاوہ سنک پر بھی بیکٹیریا موجود رہتے ہیں کیونکہ یہ نمی والی جگہوں پہ رہنا پسند کرتے ہیں۔ گلاس استعمال کرنے اور کافی بنانے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ بیکٹیریا کے حملے سے بچنے کے لیے مکمل طور پر صفائی کا خیال رکھیں۔

4۔ لیمپ اور بجلی کے سوئچ

Image result for lamp and switches in hotel room

ریموٹ کنٹرول کی طرح بجلی کے سوئچ کو بھی مسافر اکثر ہاتھ سے چھوتے ہیں۔ ہوٹل کا عملہ بجلی کے سوئچ روزانہ صاف نہیں کرتا اور انہیں غیر اہم سمجھ کر چھوڑ دیتا ہے جس کی وجہ سے ان پر بھی جراثیم اکٹھے ہوجاتے ہیں۔

5۔ گھریلو استعمال کی اشیاء یا تھیلے وغیرہ

Image result for bags in hotel room

گھریلو استعمال کی عام اشیا یا سامان رکھنے کے تھیلے یا ڈبے وغیرہ پر بھی ہمیشہ جراثیم پائے جانے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں اپنے ساتھ ایک جراثیم کش اسپرے یا دوا ضرور رکھیں تاکہ بیکٹیریا کے ٹھکانوں یا مشتبہ جگہوں پر اسے چھڑک کر صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس طرح حفاظتی تدابیر اختیار کر کے ہم اپنی صحت کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

 بشکریہ Cosmopolitan