'گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی قابض فوج کشمیری خواتین پر مظالم ڈھا رہی ہے'
فائل فوٹووزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سات دہائیوں سے بھارتی فوج کشمیری خواتین پرمظالم ڈھا رہی ہے۔عالمی برادری اور خصوصاً خواتین کونہتے کشمیری خواتین کی آوازبننا چاہیئے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کشمیرخواتین کی مزاحمت کا دن ہے۔گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی قابض فوج کشمیری خواتین پر مظالم ڈھا رہی ہےاور 5 اگست کے بعد ان مظالم میں اضافہ ہو چکا ہے۔
آج کمشیری خواتین کایوم مزاحمت ہے۔ گزشتہ7عشروں سے بھارتی افواج کشمیرمیں خواتین کیخلاف سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ 5اگست کےبعدمودی سرکار کےمسلط کردہ محاصرےنےانکی مشکلات کئی گنابڑھادی ہیں۔ عالمی برادری خصوصاًخواتین آگے بڑھ کر کشمیرمیں امن کیلئے ان بہادرکشمیری خواتین کی آواز بنیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 23, 2020
وزیراعظم نے عالمی برادری خصوصاً خواتین پرزوردیا کہ وہ نہتی کشمیری خواتین کی آواز بنیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔