'گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی قابض فوج کشمیری خواتین پر مظالم ڈھا رہی ہے'

شائع 23 فروری 2020 02:52pm
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سات دہائیوں سے بھارتی فوج کشمیری خواتین پرمظالم ڈھا رہی ہے۔عالمی برادری اور خصوصاً خواتین کونہتے کشمیری خواتین کی آوازبننا چاہیئے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کشمیرخواتین کی مزاحمت کا دن ہے۔گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی قابض فوج کشمیری خواتین پر مظالم ڈھا رہی ہےاور 5 اگست کے بعد ان مظالم میں اضافہ ہو چکا ہے۔

وزیراعظم نے عالمی برادری خصوصاً خواتین پرزوردیا کہ وہ نہتی کشمیری خواتین کی آواز بنیں۔