Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

نواز شریف اور مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات

اپ ڈیٹ 24 اگست 2018 10:24am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز سے مختلف (ن)لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

 جمعے کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی یہ ملاقاتیں پہلے سے بنائی کی گئی فہرست کے مطابق کرائی گئیں جسے نواز شریف اور مریم نواز کی منظوری سے مرتب کیا گیا ہے،اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ملاقاتیوں کی فہرست میں نواز شریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کا خاندان، مریم نواز کی بیٹی، داماد اور سمدھی شامل ہیں، اسی فہرست میں مسلم لیگ (ن) کے 47 رہنماؤں کے نام بھی درج ہیں ۔

جن میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، سینیٹر چوہدری تنویر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، پرویز رشید، مصدق ملک، راجہ ظفرالحق، عرفان صدیقی، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، سابق وزیر مملکت پیر امین الحسنات، مائزہ حمید اور دانیال عزیز بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اڈیالہ جیل میں جمعرات قیدیوں سے ملاقات کا دن مخصوص ہے اور اسی روز شریف خاندان کے افراد سمیت لیگی رہنماء نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کیلئےآتے ہیں۔

تاہم عید کی تعطیلات کے باعث شریف خاندان کا کوئی بھی فرد نواز شریف سے ملاقات نہ کرسکا تھا، جس کی وجہ سے شریف خاندان کے افراد کی جانب سے جمعہ کے روز ملاقات کیلئے درخواست دی گئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div