Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

ویڈیو: دبئی ائیر پورٹ پرجعلی پاسپورٹ والوں کو کیسے پکڑتے ہیں؟

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2018 05:56am

Untitled-1

دبئی: متحدہ عرب امارات کی اہم ترین ریاست دبئی میں روزانہ تقریباً 14000 مسافر آتے اور جاتے ہیں۔ تاہم ان میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں شک کی بنا پر پاسپورٹ سیکیورٹی چیک سے گزرنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے معتبر جریدے خلیج ٹائمز نے اس سلسلے میں دبئی ائیر پورٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام سے مل کر ان کے جعلی پاسپورٹ یا کاغذات پر سفر کرنے والے مسافروں کو پکڑنے کا طریقہ کار جاننے کو شش کی۔

خلیج ٹائمز کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دبئی ائیر پورٹ اتھارٹی کے ڈاکیومنٹس چیکنگ ڈپارٹمنٹ کے کنسلٹنٹ عقیل احمد النجار سے گفتگو کی۔

عقیل احمد کے مطابق انہوں نے امارات میں جعلی کاغذات اور پاسپورٹ داخل ہونے والوںکیلئے فول پروف انتظامات کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 2016  میں ایک ہزار سے زائد افراد کو جعلی پاسپورٹ کی بنا پر گرفتار کیاگیا ۔

عقیل احمد کا مزید کہناتھا کہ انہوں نے جعلی کاغذات والوں سے نمٹنے کیلئے 1700 فرنٹ لائن آفیسرز ائیرپورٹ پر تعینات کیے ہوئے ہیں ۔ فرنٹ لائن سے بھیجا گیا شخص 70 فیصد جعلی کاغذ والا ہی ہوتا ہے۔

پاسپورٹ کو چیک کرنے کیلئے انہوں نے باقاعدہ ہائی ٹیک مشینوں کی تنصیب کی ہوئی ہے۔ جن سے تین طرح پاسپورٹ اور دیگر کاغذات کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔

ان مشینوں سے پاسپورٹ تمام اصل فیچر اور جعلی فیچرز کا پتہ چل جاتا ہے۔ ان کے پاس ٹرینڈ اسٹاف ہے۔ یہ جاننے کیلئے کہ پاسپورٹ کو کیسے چیک کیا جاتا ہے اور جعلی پاسپورٹ کیسے پکڑا جاتا ہے، ویڈیو دیکھیں:

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div