Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پلواما کا ڈراما: پشاور کے سکھوں کا بھارت کیلئے پیغام

اپ ڈیٹ 21 فروری 2019 10:13am
-ET -ET

پشاور: بھارت میں اقلیت گیر محفوظ ہوگئی ہے، ایک طرف جہاں بھارت سیکولر ملک بنتا ہے وہیں دوسری جانب وہاں بسنے والے شہری ذات پات کی بھینٹ چڑھ کر جانیں گنوا رہے ہیں۔

پلواما حملے کی آڑ لے کر مسلمانوں کا قتل عام شروع ہوچکا ہے، بھارت میں موجود کشمیریوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔ جبکہ حال ہی میں ایک اپکستانی قیدی کو بھارتی جیل میں قتل کردیا گیا ہے۔

مودی حکومت اپنے مفاد کیلئے اپنے عوام کو وحشی درندے بنارہی ہے۔ لیکن جب بات کی جائے پاکستان میں موجود اقلیتوں کی تو چاہے ہندو ہوں، عیسائی ہوں یا سکھ۔ سب ہی نہ صرف پاکستان سے محبت کرتے ہیں بلکہ بھارت کو بدترین ریاست تصور کرتے ہیں۔

اس حوالے سے پشاور کی سکھ برادری کا کہنا ہے کہ  ہم پاکستانی ہیں اور پاکستانی رہیں گے، یہاں کی فوج ایک زبردست فوج ہے۔ ہماری پیدائش ہی پاکستان کی ہے اور ہم اس کیخلاف بول بھی نہیں سکتے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div