Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

انسداد ڈینگی کیلئے بروقت اقدامات نہ کرنے  پر ڈپٹی کمشنر لاہور تبدیل

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2019 06:18pm
فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سخت ایکشن لیتے ہوئے انسداد ڈینگی کیلئے بروقت اقدامات نہ کرنے اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو تبدیل کردیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں انسداد ڈینگی کیلئے بروقت اقدامات نہ کرنے، تجاوزات کی بھر مار،سڑکوں کی خراب حالت اور صفائی و سینی ٹیشن کے ناقص انتظامات پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کئےجس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر کو ڈی سی لاہور کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی انسداد ڈینگی کیلئے بروقت اقدامات نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایاجاچکاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا  ہے کہ انسداد ڈینگی مہم میں غفلت ہر گز برداشت نہیں کروں گا ،افسروں کو فیلڈ میں نکل کر ڈلیور کرناہوگا،عوام کی خدمت نہ کرنے والا افسر عہدے پر نہیں رہے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div