Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب حکومت کاتعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2019 05:32am
فائل فوٹو

لاہور:پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کے باہر منشیات  فروشوں کےخلاف بڑےپیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور ان عناصر سے سختی سے نمٹا جائے،یہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ہماری نئی نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کی جگہ جیل ہے۔

عثمان بزدار نے ہدایات جاری کیں نکہ متعلقہ ادارے اور پولیس مل کر ایسے عناصر کی بیخ کنی کریں جبکہ انسداد منشیات فورس سے بھی مکمل کوآرڈینیشن رکھی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں اور یہ دھندہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس ناسور کے خاتمے کے لئے تیزی سے موثر کارروائی کی جائے گی جبکہ صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کے مشن میں متعلقہ اداروں کو فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div