Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وائس ایڈمرل فیاض جلانی پاک بحریہ کے نائب سربراہ مقرر

شائع 17 نومبر 2019 05:35pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وائس ایڈمرل فیاض جلانی کو پاک بحریہ کا نائب سربراہ مقرر کردیا گیا۔نئے وائس چیف آف نیول اسٹاف نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

وائس ایڈمرل کلیم شوکت مدت ملازمت مکمل ہونے پرعہدے سے سبکدوش ہوگئے،ان کی جگہ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی کو تعینات کردیا گیا ۔

 وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کمانڈ اینڈ اسٹاف کی متعدد ذمہ داریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،کیریئر کے دوران وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے نیول سیکرٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز، پروجیکٹ،  ٹرینگ و ایوالیوایشن، پرسنل) اور کمانڈر کوسٹ کے فرائض سر انجام دیئے۔

 وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی واشنگٹن میں پاک بحریہ کے نیول اتاشی بھی رہے۔

وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کرین فیلڈ یونیورسٹی برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔