Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وزیر اعظم نے مصباح الحق کی تعیناتی کو مثبت قراردے دیا 

شائع 17 نومبر 2019 03:56pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی تعیناتی کو مثبت قراردے دیا  ۔

وزیراعظم عمران خان نے سیاست کے ساتھ کرکٹ پربھی نظریں جمالیں، چھٹی کے دن قریبی دوستوں سے گپ شپ کے دوران کرکٹ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کی تعریفیں کرنے لگے،عمران خان مصباح الحق کی تعیناتی کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق نیک اورایماندار کھلاڑی ہے ۔ ون ڈے اور ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ کے لئے بہتر ثابت ہوگا ،مصباح الحق میں ٹیلنٹ ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتربنا سکتا ہے ۔

 کرکٹ کے معاملات پربات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری سے ہی کرکٹ بہترہوسکتی ہے ۔ نئے ڈومیسٹک سے ہی نئے اوراچھے کرکٹرزپیدا ہوں گے ۔

سرفراز  احمد کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرفرازاچھا کرکٹرہے کم بیک کرسکتا ہے ،سرفراز ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دیں پرفارم کرکے واپس ٹیم میں آئیں ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ کھلاریوں کی پرفارمنس کا اندازہ ٹی 20سے نہیں ون ڈے اورٹیسٹ سے ہوتا ہے ۔