Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

صدر، وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی نومنتخب سری لنکن صدرکومبارکباد

شائع 17 نومبر 2019 04:30pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نومنتخب سری لنکن صدرکومبارکباد دی اورعلاقائی امن ، استحکام اورخوشحالی کیلئے مل کرکام کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے ۔

صدرعارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سری لنکا کے نومنتخب ہم منصب گوتابایا راجا کومبارکباد دی۔

 ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ علاقائی امن، استحکام اورخوشحالی کے لیے مل کرکام کرتے رہیں گے ۔

 وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدارتی انتخابات میں جیت پرگوتابایا راجاپاکسا کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا اوراس کے نئے صدرکے ساتھ مل کرکام کرنے کا منتظرہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کوفروغ دینا اورتعاون بڑھانا چاہتے ہیں ،عوام اورخطے میں امن، ترقی  اورخوشحالی چاہتے ہیں ۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انتخابات میں نمایاں کامیابی پرنومنتخب سری لنکن صدرکو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہارکیا کہ نئے صدرکی قیادت میں سری لنکا مزید خوشحالی اورترقی کے راستے پر گامزن ہو۔