Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

آسٹریلوی فاسٹ بولرجیمزپیٹنسن ایک میچ کے لیے معطل

شائع 17 نومبر 2019 05:30pm
فائل فوٹو

سڈنی:کرکٹ آسٹریلیا نے فاسٹ بولرجیمزپیٹنسن کوایک میچ کے لیے معطل کردیا، پاکستان کے کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہرہوگئے۔

فاسٹ بولر جیمزپیٹنسن نے شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران  کرکٹ آسٹریلیا کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی جس پرانہیں ایک میچ کے لیے معطل کردیا گیا۔

پیٹنسن نے گزشتہ ہفتے کھیلے گئےمیچ کے دوران کوئنز لینڈ کے کھلاڑی سے بدتمیزی کی تھی۔

 جیمز پیٹنسن اٹھارہ ماہ کے دوران تیسری مرتبہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں ایک میچ کے لیے معطل کیا۔

جیمز پیٹنسن پاکستان کے خلاف 21نومبر سےبرسبین میں شروع ہونے والے میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔