Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ایران :پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،جھڑپ میں ایک شخص ہلاک

شائع 17 نومبر 2019 05:48pm
فائل فوٹو

تہران:ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور فورسز آمنے سامنے آگئے،جھڑپ کے دوران ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایران میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 50 فیصد بڑھیں تو عوام کا میٹر ہی گھوم گیا۔

دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں اور قصبات میں عوام سراپااحتجاج بن گئے،شیراز شہر میں مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گاڑی کو آگ لگادی۔

صوبہ کرمان میں پٹرول کے ڈپو کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی،پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاکت اور کئی زخمی ہوگئے۔

حکومت نے پٹرول کی قیمت 10 ہزار ریال فی لٹر سے بڑھا کر 15 ہزارریال فی لیٹر کرنے کے ساتھ اس کی راشننگ کر دی ہےجسے عوام نے ماننے سے انکار کردیا۔