Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

طلبہ یونینز پر پابندی ، جمہوریت کے منافی ہے،فواد چوہدری

شائع 29 نومبر 2019 02:07pm

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طلبہ یونینزپرپابندی جمہوریت کے منافی ہے ۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی بول اُٹھے ۔ انہوں نے کہا طلبہ یونین کی بحالی کی حمایت کرتا ہوں، اگر طلبہ یونینز پرپابندی لگادیں گے تو سیاستدانوں کی نئی پود نہیں ملے گی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ  طلبہ یونینز پر پابندی جمہوریت کے منافی ہے جب کہ طلبہ سیاست کوتشدد سے پاک بنانے کے لیے اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  طلبہ یونین کو فوری طور پر بحال کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ دنیا میں جہاں جہاں روشن خیال جمہوریت ہے وہاں طلبا یونینزہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div