Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف شہریت ترمیمی بل منظور

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2019 10:33am
فائل فوٹو

بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی انتہاپسند حکومت نے ایک اور مذموم اقدام اٹھالیا، مسلمانوں کے خلاف شہریت ترمیمی بل منظور کرلیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کا مکروہ چہرہ مزید واضح ہوگیا،بھارتی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف ایک اور اقدام اٹھایا،لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل منظور کرلیا گیا،بل  کے حق میں  311اور مخالفت میں 80ووٹ ڈالے گئے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہرزہ سرائی کرتےہوئے کہا کہ اگر مذہب کے نام پر بھارت کی تقسیم نہ ہوتی تو آج اس بل کی ضرورت نہ پڑتی۔

حیدر آباد سے رکنِ پارلیمان اسد الدین اویسی نے بل کی مخالفت کی اور اس کی کاپی پھاڑ دی۔

اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ مسلمانوں کے خلاف اتنی نفرت کیوں ہے؟ بل ہٹلر کے قوانین سے بھی زیادہ برا ہے۔

بھارتی مسلمان  بل پر عدم تحفظ کا شکار  کہتے ہیں  بل کومودی سرکار کسی بھی مسلمان کی شہریت ختم کرنے کے لیے استعمال کرسکتی ہے۔

 بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی بل کی مخالفت کردی۔

بل کے تحت یکم جنوری 2015سے ملک میں داخل ہونے والا کوئی بھی مسلمان بھارتی شہری نہیں ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div