Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عمران مافیا ڈرامے اور ٹویٹ کرکے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا ،مریم اورنگزیب

اپ ڈیٹ 25 فروری 2020 10:50am
فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا ڈرامے اور ٹویٹ کرکے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا ،جہانگیر ترین اور خسروبختیار نے آٹا اور چینی چوری کی جنہیں سلاخوں کے پیچھے نہیں ڈالا گیا ، چوری کی انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے لائیں ،مافیا کے قیمتیں بڑھانے پر مسلسل توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران مافیا ڈرامے اور ٹویٹ کرکے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا ،قیمتیں بڑھانے  پر مسلسل توجہ مرکوز رکھنے کے نتیجے میں اشیائے خوردونوش میں واضح اضافہ نمایاں ہے،صبح ، دن ، شام یا رات ٹویٹ کریں لیکن جھوٹ تو جھوٹ ہی رہتا ہے۔

 مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مہنگائی مصنوعی نہیں دانستہ طور پر کی گئی،جہانگیر ترین اورخسروبختیار نے عمران خان کی سربراہی میں عوام کا آٹا اور چینی چوری کی، ان عناصر کو سزا مقصود ہوتی تو انہیں اب تک سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیئے تھے مگر ان کی ملوں پر چھاپہ مارنے کی جرت بھی نہیں،چوری کی انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے لائیں ۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیا دانستہ پاکستان کی عوام اورنوجوانوں کوبے روزگارکر رہا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div