Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت

اپ ڈیٹ 29 اپريل 2020 10:08am
فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی ہٹلر کا دوسرا روپ دھار چکا ہے، بھارت کورونا کے پھیلاؤ کی آڑ میں مسلمانوں پر ظلم ڈھانے سے باز رہے۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پوری دنیا کورونا کی وباء سے نمٹ رہی ہے اور مودی سرکار نہتے شہریوں پر گولیاں برسا رہی ہے، کنٹرول لائن کے ساتھ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بھی بربریت کی انتہا کر رکھی ہے، بھارت کورونا کے پھیلاؤ کی آڑ میں مسلمانوں پر ظلم ڈھانے سے باز رہے۔

عثمان بزدار کا مزیدکہنا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مذموم سازش کی پر زور مذمت کرتے ہیں،مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div