پاکستان ٹیم27ماہ بعدٹی20میں پہلی پوزیشن سے محروم
دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹس جاری کردیں، پاکستان ٹیم 27ماہ بعد ٹی20میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئی۔
آئی سی سی نےسالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ جاری کردی، آسٹریلیا نے ٹیسٹ اورٹی 20میں بھارت اورپاکستان کوپہلی پوزیشن سےمحروم کردیا۔
پاکستان 27ماہ بعد ٹی20رینکنگ میں تین درجے تنزلی کے بعد پہلی سے چوتھی پوزیشن پرآگیا۔
بھارتی ٹیم اکتوبر2016کے بعد پہلی بارٹیسٹ رینکنگ میں تیسرےنمبرپرآگئی، ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی دوسری پوزیشن برقرارہے۔
ون ڈے رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کی پہلی، بھارت کی دوسری اورنیوزی لینڈ کی تیسری پوزیشن برقرارہے۔
پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور 7ویں اورون ڈے میں چھٹے نمبرپربراجمان ہے۔
مزید خبریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچز کا اعلان کردیا
آئی پی ایل، دہلی میں میچ کے دوران گیند منہ پر لگنے سے تماشائی زخمی
اسکواش کے میدان سے پاکستان کیلٸے اچھی خبر آگئی
اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی، ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
پی سی بی نے وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کیلئے کوچز فائنل کر لیے
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.