Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2لاکھ 48ہزار 245افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 04 مئ 2020 07:23am
فائل فوٹو

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2لاکھ 48ہزار 245افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 35لاکھ 65ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں ۔

کورونا وائرس سےصرف امریکا میں 11لاکھ 88ہزار 122افراد وائرس کا شکار ہوئے، اموات بھی68 ہزار 598ہوگئیں۔

اٹلی میں 28ہزار 884، برطانیہ میں 28ہزار 446، اسپین میں 25ہزار 264،  فرانس میں 24ہزار 895، بیلجیم میں 7ہزار 844اور برازیل میں بھی7ہزار 25افراد کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ 2020ختم ہونے سے پہلے کورونا ویکسین بنا لیں گے،اگر کوئی ملک امریکا سے پہلے ویکسین بنا لے توخوشی ہوگی۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر تک کالجز اور یونیورسٹیز کھولنے کا عندیہ دے دیا۔

ادھر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے چین پر کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا الزام عائد کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div