Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

آئی سی سی کی جانب سے سابق کپتان شاہد آفریدی کو خراج تحسین

شائع 16 مئ 2020 12:44pm

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا ہے، شاہد آفریدی نے 20 ہزار امریکی ڈالرز میں بنگلادیشی کرکٹر مشفیق الرحیم کا بیٹ خریدا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مشفیق الرحیم نے کورونا وائرس کے متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے اپنی اور بنگلا دیش کی پہلی ڈبل سنچری کا بیٹ نیلامی کیلئے پیش کیا تھا۔

اس نیک کام میں حصہ ڈالنے پر آئی سی سی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آفریدی کے جذبے کو سراہا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div