Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

آپ کی ناک ایک طرف سے بند کیوں ہوتی ہے؟

شائع 10 جون 2019 06:51am

Untitled-1

کیا آپ جانتے ہیں ہماری ناک کی ایک سائیڈ  ہر وقت بند رہتی ہے؟ رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ کچھ اس طرح ہے کہ ناک کی دونوں اطراف کبھی بھی ایک ساتھ برابر کام نہیں کرتیں۔

یعنی ایک وقت میں ایک صرف ایک سائیڈ کام کرتی ہے، اس طرح وہ دوسری سائیڈ کو آرام کا وقت دیتی ہے اور خود کام کرنا شروع کر دیتی ہے۔

جب ناک کی ایک سائیڈ کام کر رہی ہو تو دوسری سائیڈ سے انتہائی معمولی سانس اندر جاتی اور باہر آتی ہے، یہ اس سائیڈ کے آرام کا وقت ہوتا ہے۔

ہمارے جسم میں ایک عصبی نظام ہے جو ہمارے دل کی دھڑکن، نظام انہضام، نظام تنفس اور تمام وہ جسمانی افعال جنہیں ہم شعوری طور پر کنٹرول نہیں کرتے، ان کا خیال رکھتا اور انہیں منظم رکھتا ہے۔

یہی نظام ہر چند گھنٹے بعد ہماری ناک کی ایک سائیڈ کو بند اور دوسری کو چالو کر دیتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div