کامیڈی نائٹ کے فنکارنے لیا اہم فیصلہ۔۔۔
ممبئی:بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ شو کامیڈی نائٹ ود کپل میں دادی کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے علی اصغر کا کہنا ہے کہ وہ اب کبھی کسی بھی پروگرام میں دادی کا کردار نہیں نبھائیں گے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق علی کا پروگرام کے حوالے سے کہنا ہے کہ کپل کا شو کسی دوسرے چینل سے ایک مختلف انداز میں پیش کیا جائے گا لیکن میں اب اس شو کا حصہ نہیں بنوں گا۔
میں مسلسل تین سال سے یہ کردار نبھا رہا ہوں اور اب میری توجہ میرے نئے شو پر ہوگی،ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیڈی نائٹ ود کپل بھارت کا مقبول ترین مزاحیہ شو رہا ہے اور ہم سب اداکاروں نے اس پروگرام کے ذریعے بہت کچھ حاصل کیا ہے،ہاں اگر میری جگہ کوئی اور دادی کا کردار نبھا نا چاہتا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔